حکومت ایف اے ٹی ایف بارے قوم کو حقائق سے آگاہ کرے ، شازیہ عطاء مری نے مطالبہ کرتے ہوئے تشویش ناک بات کہہ دی ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


 پاکستان پیپپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کے بارے میں قوم کو حقائق سے آگاہ کرے ، صرف وزیراعظم ہی نہیں، اُن کی ساری ٹیم نالائق ہے جن کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف معاملے پر عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ عطاء مری نے کہا تھا کہ پوری قوم کو بتایا جائے کہ  ایف اے ٹی ایف کی وہ کون سی شرائط ہیں جنہیں پورا کرنے کیلئے اصرار کیا جا رہا ہے؟کیا کہیں عمران خان کا طالبان سے نرم گوشہ تو اصل میں معاملہ نہیں ہے؟ ۔شازیہ مری نے کہا کہ آج تک دہشت گردوں کے مالی سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا،حکومت نے جعلی اکاؤنٹس ڈرامے کی آڑ میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے اور جعلی اکاؤنٹس کا ڈھنڈورا پیٹ کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ