معروف اداکارہ نے اپنے تیسرے شوہر سے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


 امریکی ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین نے اپنے تیسرے شوہر کانیے ویسٹ سے بھی طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔  40سالہ رئیلٹی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین اس سے قبل کرس ہمفریز اور ڈیمن تھامس کے ساتھ رشتہ ازدوج میں منسلک رہ چکی ہیں تاہم ان کی یہ دو شادیاں بالترتیب 2سال اور 4سال ہی چل سکی تھی۔ تھامس سے طلاق کے بعد اس نے 2014ءمیں کانیے ویسٹ کے ساتھ تیسری شادی کی تھی اور اب 6سال بعد ان سے بھی وہ طلاق لینے جارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار کم کارڈیشین کو دیکھا گیا۔ وہ اپنی بہن کورٹنی کارڈیشین اور دوستوں کے ہمراہ بیورلے ہلز ہاٹ سپاٹ میٹسوہیزا میں دیکھی گئیں۔ وہاں پہلی بار ان کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی نہیں تھی۔ واضح رہے کہ کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کے چار بچے 7سالہ نارتھ، 5سالہ سینٹ، 3سالہ شکاگو اورڈیڑھ سالہ سالم ہیں۔ کم کارڈیشین نے عدالت سے بچوں کی مشترکہ حوالگی کی استدعا کر دی ہے'۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ