اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
متازعہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے لوگوں کی ذاتی نوعیت کی ویڈیوز ریلیز کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایسے عمل سے انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی بلکہ ایسے افراد کا سکون چھین کر انہیں چین ملتا ہے۔ایک انٹرویو میں ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ جو لوگ دوسروں کا سکون برباد کرتے ہیں انہیں بے سکون کرکے مجھے قرار آتا ہے۔ انہوں نے خو اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چلو کوئی تو ہے جو ایسے لوگوں کا چین لوٹتا ہے۔حریم شاہ کے اگلے ہدف اور اس کی نئی ویڈیو سامنے لانے کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا کہ ویڈیوز کافی ہوگئیں اب اس مرتبہ انہیں کچھ نیا کرنا چاہیے تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ وہ نیا کام کیا ہوگا اور اب کس کی باری ہو گی۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ