'جب پی ٹی آئی کا امیدوار ووٹ مانگنے آئے تو اس کو پیار سے اندر بٹھا کر پوچھنا۔۔'نائب صدرمریم نواز کے حکومت پر طنزکےنشتر،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


 پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا کہ جب تحریک انصاف کا امیدوار آپ سے ووٹ مانگنے آئے تو اس کو پیار سے اندر بٹھانا اورپوچھنا کہ آپ نے ایک کروڑ نوکریاں دے دیں، 50 لاکھ گھر دے دیئے اب آپ کی مہربانی کوئی اور لارا نہ لگائیں  ، یہاں سے تشریف لے جائیں۔وزیرآباد میں مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ ان کے امیدوار کو بجلی ، گیس ، پانی کے بل لا کر دکھانا، پھر پٹرول کی پرچیاں دکھانا اور کہنا کہ یہ لو اپنے ووٹ اور گھر جاؤ۔ ان کو اپنے گھر کا کنسترجس میں آٹا چینی ڈالتے ہیں وہ خالی دکھانا ، اگر وہ پھر بھی نہ جائیں تو گھر میں بچی کھچی سبزیاں کا ہاران کے گلے میں ڈالنا اور انڈے مار مار کر ان کو بھگا دینا۔ انہوں نے اپنے خطاب کہا کہ میں آج وزیرآباد میں ووٹ مانگنے  نہیں آئی   صرف نوازشریف اور شہبازشریف کا دور یاد کرانے آئی ہوں ۔ جتنی خدمت وزیرآباد کی ن لیگ نے کی اتنی کبھی کسی نے نہیں کی، آج نوازشریف اور شہبازشریف کے بغیر پنجاب لاوارث نہیں ہوا بلکہ یتیم ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں پنجابی میں بات کرتی ہوں تو کہتے ہیں کہ پنجاب کارڈ کھیلتی ہے ، میں پنجاب کی بیٹی ہوں  تو تن من دھن سے پنجاب کی بات بھی کروں گی۔ آج اشیائے خورونوش غریب کی پہنچ سے بہت دور ہو گی'

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ