سینیٹر رحمان ملک نے سنگین خدشے کا اظہار کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے وضاحت طلب کی ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما اورسینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کےچیئرمین سینیٹر رحمان ملک نےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے پاکستان کی نگرانی بڑھانے پرشدید تشویش کا اظہار کیاہے۔' کہ یہ بات واضح ہے کہ فیٹیف کے فیصلے کے پیچھے پاکستان مخالف سیاسی محرکات اور سازش ہے،صدر فیٹیف پاکستان پر نگرانی میں اضافے کے پیرامیٹرز کی وضاحت کریں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کی نگرانی بڑھانےکے عمل  سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیٹیف پاکستان کو مزید شکار بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، ’انکریزڈ مانیٹرنگ‘ کی لپیٹ میں پاکستان کے خلاف ایک جال بچھایا جا رہا ہے، لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا۔اُنہوں نے کہا کہ  فیٹیف مزید غیر معقول مطالبات کی طرف گامزن نظر آتاہے،  حکومت پاکستان کو اس غیر معقول اصطلاح "انکریزڈ مانیٹرنگ" پر سخت رد عمل کا اظہار کرنا چاہیے،امید ہے کہ حکومت پاکستان کو  فیٹیف اور کچھ مغربی ممالک کے پاکستان کےخلاف مزموم عزائم کا ادراک ہے'۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ