اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے )نے اندرون ملک فلائٹس کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق کراچی اسلام آباد اور کراچی لاہور کے درمیان کرایوں پر خصوصی رعایت متعارف کروائی گئی ہے۔مذکورہ شہروں کے مابین 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 7 ہزار 5 سو روپے ہوگا۔ 40 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 5 سو ہوگا۔ قومی ائیر لائن کی پروازوں پر نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ موسم بہار میں لوگ سفر کرنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں،اندرون ملک سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متعارف کروائے ہیں'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ