سوات کا سیدو شریف ایئرپورٹ 17سال بعد فعال، پہلی پرواز پہنچ گئی ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز 17 سال بعد سیدوشریف پہنچ گئی ہے۔ پی آئی اے کا طیارہ 17 سال بعد صبح 10 بجے اسلام آباد سے سیدو شریف کے لیے روانہ ہوا تھا،خصوصی پرواز میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود علی خان ، وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور وفاقی وزیر  اور مراد سعید نے بھی سفر کیا ۔پاکستان ایئر لائن نے سیدو شریف ایئر پورٹ سے 26 مارچ سے فلائٹ آپریٹ کرنے کا شیڈول جاری کیا تھا۔سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کے تحت برسوں سے بند پڑے سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ کو دوبارہ سے فعال کرنے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے ترجمان نے کہا تھا کہ 2004 سے سوات میں فضائی آپریشن بند تھا۔خیال رہے کہ چند روز قبل بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے دوبارہ سے فعال شدہ سیدو شریف ایئر پورٹ پر سب فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کیلئے منسوخ کردیا گیا تھا۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ