اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(نیویارک) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی امریکی اہلیہ میگھن مارکل نے ایک ہفتہ قبل معروف ٹی وی میزبان اوپراونفرے کو انٹرویو دیتے ہوئے کئی تہلکہ خیز انکشافات کیے۔ میگھن مارکل نے اس دوران اپنی فیملی کے ساتھ تعلقات کے متعلق بھی کچھ دعوے کیے، جن میں سے کئی دعوے میگھن کی سوتیلی بہن سمانتھا مارکل نے جھوٹ ثابت کر دیئے ہیں۔56سالہ سمانتھا مارکل کے متعلق میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ ”میں 19سال سے سمانتھا سے نہیں ملی اور سمانتھا نے میرا ہیری کے ساتھ تعلق قائم ہونے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے اس کے ساتھ مارکل لگایا۔ اس سے پہلے وہ اپنے نام کے ساتھ مارکل نہیں لگاتی تھی۔“میگھن کے ان دعوﺅں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے سمانتھا نے ایسی تصاویر دکھائیں جو 2008ءاور اس کے بعد کی تھیں اور ان میں میگھن اور سمانتھا دونوں موجود ہوتی ہیں۔ ان میں ایک تصویر سمانتھا کی 13سال قبل ہونے والی گریجوایشن کی تقریب کی تھی جس میں میگھن نے بھی شرکت کی تھی۔ سمانتھا نے اپنا نام تبدیل کرکے اس کے ساتھ مارکل لگانے کے لیے جو پٹیشن دائر کی تھی اس کی دستاویزات بھی اس نے دکھائیں جن پر دسمبر 1997ءکی تاریخ درج تھی۔ اس نے اپنا کالج ڈپلومہ بھی دکھایا جس پر اس کا نام سمانتھا ایم مارکل لکھا ہوا تھا۔ اپنے انٹریو میں میگھن نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ان کی دنیا کے سامنے ہونے والی شادی سے 3دن پہلے وہ اور شہزادہ ہیری خفیہ طور پر شادی کر چکے تھے۔ اس شادی میں میگھن اور ہیری کے علاوہ شادی کرانے والا پادری موجود تھا۔ سمانتھا کا کہنا تھا کہ میگھن نے اس خفیہ شادی کا بھی جھوٹ بولا ہے۔ ان کی اصل شادی سے تین دن پہلے کوئی خفیہ شادی نہیں ہوئی تھی۔ گزشتہ دنوں خبر آئی ہے کہ شہزادہ ہیری کو ’ایسپین انسٹیٹیوٹ‘ میں ایک عہدہ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سمانتھا کا کہنا تھا کہ ”ایسپین انسٹیٹیوٹ افواہوں اور غلط خبروں کے انسداد کے لیے بھی کام کرتا ہے چنانچہ انٹرویو میں ایسے کھلے جھوٹ بولنے اور چپ چاپ سننے والا شخص ایسے ادارے میں عہدہ حاصل کرنے کا اہل نہیں ہو سکتا ہے۔“
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ