اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیاہے تاہم اب حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کابھی ٹیسٹ مثبت آ یاہے اور انہوں نے بھی خود کو آئیسولیٹ کر لیاہے ۔یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دو دن قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوائی تھی جس کی ویڈیو بھی ٹویٹر پر شیئر کی گئی تاہم اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم ویکسین لگوانے سے قبل ہی کورونا کا شکار ہوئے ہیں ۔اس وقت ملک بھر میں 60 سال سے زائد افراد کو ویکسین دی جارہی ہے اور وزیراعظم چونکہ 68 برس کے ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنی باری آنے پر پولی کلینک جا کر پہلی ڈوز لگوائی ۔ اسد عمر کا کہناہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے وائرس کا خطرہ کم ہو جاتاہے ۔اس کے علاوہ صدر مملکت عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ہے' ۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ