اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف نے ریاستی اداروں کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا، مگر پھر بھی انہیں اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا کہ میں نے ریاستی اداروں کے خلاف جاوید لطیف کا کوئی بیان نہیں سنالیکن میں جاوید لطیف کے بیان سے متفق نہیں اور ان کو معافی مانگنی چاہیے۔واضح رہے کہ جاوید لطیف نے ایک ٹی وی پروگرام میں مریم نواز کو مبینہ دھمکی کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر خدا نخواستہ مریم نواز شریف کو کچھ ہوا تو پھرہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ