کیا مسلم لیگ ن کے اجلاس میں نواز شریف نے مریم نواز پر برہمی کا اظہار کیا ہے؟ مسلم لیگ ن نے واضح کیا ،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے واضح کردیا ہے کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز سے متعلق میڈ یا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسے پراپیگنڈے سے اجتناب کرے اوراپنی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فرق نہیں پڑے گا لیکن ایسی من گھڑت خبروں سے میڈیا چینلز اور صحافی حضرات کی ساکھ متاثر ہوگی۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاتھا کہ مسلم لیگ ن کا خاندانی اجلاس ہوا جس میں  شریف خاندان کے ارکان اور اہم پارٹی رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مریم نواز، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار اور نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس میں نواز شریف اپنی صاحبزادی  مریم نواز پر اس وقت برہم ہوگئے جب انہوں نے حمزہ شہباز کے طریقِ سیاست پر اعتراض کیاجس پر نواز شریف برہم ہوگئے اور انہیں کہا ’ خاموش ہوجاو اور حمزہ سے کچھ سیکھو‘۔ اجلاس کے دوران نواز شریف کئی بار برہم ہوئے اور سیٹ چھوڑ کر چلے گئے۔اجلاس کے دوران حمزہ شہباز نے مریم نواز کی ماضی کی بعض تقاریر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس بات کو بھی ہائی لائٹ کیا کہ وہ طے شدہ فیصلوں سے ہٹ کر تقاریر کرتی ہیں۔حمزہ شہباز کا کہنا کہ اگر ہمیں اسی طرح سیاست کرنی ہے تو پارٹی تقسیم ہوجائے گی جس کا فائدہ دوسری جماعتوں کو ہوگا۔ انہوں نے مریم نواز سے کہا  کہ سیاست میں میرے استاد نواز شریف ہیں۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ