اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ان کے ہیرو ہیں ، جو بھی ن لیگ سے ٹکرائے گا وہ ان کیلئے ہیرو ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا کہ پی ڈی ایم اپنے جال میں خود پھنس چکی ہے، اس کا مستقبل تب پوچھا جائے جب اس کا کوئی حال ہو۔ ہم یہ سوال پوچھنا چاہتے ہیں کہ میاں صاحب اور اسحاق ڈار پاکستان کب آئیں گے،جس ملک کے عوام کیلئے ان کے سینے میں درد ہے یہ انہیں آکر لیڈ کریں کیونکہ لیڈر چھپا نہیں کرتا بلکہ سامنے سے لیڈ کرتا ہے۔زرداری اور نواز شریف میں موازنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ زرداری نے ن لیگ کو ہمیشہ چاروں شانے چت کیا ہے، زرداری صاحب نے جس طرح ان سے بدلہ لیا اور گڑھی خدا بخش میں جیے بھٹو کے نعرے لگوائے ہیں وہ اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو مسلم لیگ ن سے ٹکرائے گا وہ ہمارے لیے ہیرو ہوگا'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ