اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویزدیدی۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی، اس موقع پر حمزہ شہبازاور دیگر لیگی رہنما بھی موجودتھے۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویزدیدی،مولانا فضل الرحمان نے کہاتھا کہ یوسف رضا گیلانی سیاست کا قدآور نام ہے، نامزدگی موثر رہے گی ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پی پی ہر بات منوانا چاہتی ہے ،ہمارے امیدوار اعظم نذیر تارڑاورسعدیہ عباسی ہیں ،مریم نواز نے کہاتھا کہ حکومت سے نجات میں صرف ہمارا نہیں پی پی کا بھی فائدہ ہے ،ہم نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ دیئے اورطعنے بھی سنے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ