وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے، شبلی فراز کی جگہ کسے وزیراطلاعات بنایا جا سکتا ہے ؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ ن لیگ بھی پریشان ہو جائے گی ،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کا بینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سینیٹر شبلی فراز کا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے انہیں وزارت پٹرولیم جبکہ چوہدری فواد حسین کو ایک بار پھر وفاقی وزیراطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد  دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے،وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں رد بدل کریں گے،بعض وزرا کو دوبارہ قلمدان سونپے جائیں گے،کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر فیصل واوڈا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عثمان ڈار کی کابینہ میں واپسی ہو گی جبکہ مشیروں میں رد و بدل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سے بھی مشاورت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے جب کہ وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے'۔ 
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ