اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
برطانیہ میں ایک ایسا قانون منظور کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جس کے تحت ان لوگوں کو پانچ ہزار پاؤنڈ(10 لاکھ 68 ہزار روپے) تک جرمانہ ہوگا جو کورونا کے دوران چھٹیوں کیلئے بیرون ملک جائیں گے۔آج ارکان پارلیمنٹ اس پر ووٹنگ بھی کریں گے لیکن اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی پہلے سے اس قانون کے حق میں ہے جس کی وجہ سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ قانون منظور ہوجائے گا۔ نئے قانون کے مطابق چھٹیاں گزارنے کیلئے تاریخ 17 مئی مقرر کی گئی ہے۔کرونا کیسز کے بڑھتے رحجان کو کم کرنے اور ویکسین کے عمل کو موثر بنانے کے لیے یہ قانون سودمند ثابت ہوگا۔دوسرے ممالک جانے والوں کو مکمل تفصیلات دینا ہوں گی اور سفر کی وجوہات بیان کرنا ہوں گی، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو انہیں جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ