اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ارفع ٹاور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) کے زیر اہتمام ورکنگ خواتین کیلئے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ فاطمہ میموریل ہسپتال کی شعبہ نیوٹریشنل سائنسز کی سربراہ ڈاکٹر شازیہ زہرا بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صائمہ شیخ، چیف فنانشل آفیسر نادیہ ریاض، ڈائریکٹر احمد عدیل سرور اور دیگر نےبھی شرکت کی ۔ اپنے پیغام میں چیئرمین اظفر منظور کا کہنا کہ باہمت خواتین اپنی جدوجہد کے باعث ہر اہم شعبے میں نمایاں مقام حاصل کررہی ہیں،خواتین کا انسانی معاشرے میں ایک لازمی اور قابل احترام کردار ہے اور خواتین معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ