اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(لندن) شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے اوپرا ونفرے کو دیے گئے انٹرویو پر ملکہ برطانیہ کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔خبار دی گارڈین کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے انٹرویو کے دوران نسل پرستی سے متعلق لگائے گئے الزامات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا بھی اظہار کیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کو شاہی خاندان کے افراد ہوتے ہوئے کام کرنا پڑ رہا ہے۔
’شہزادی کیٹ نے مجھے رُلا دیا‘ برطانوی شہزادیوں کی لڑائی باہر آگئی، میگھن مارکل کے تازہ انٹرویو نے ہنگامہ برپا کردیا۔بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے جو الزامات لگائے ہیں ان کا سنجیدگی سے رائل فیملی کے اندر ہی حل نکالا جائے گا۔ ملکہ برطانیہ سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ پورے خاندان کو اس بات پر افسوس ہے کہ ہیری اور میگھن کے گزشتہ چند سال کتنے چیلنجز کے ساتھ گزرے ہیں، جن ایشوز بالخصوص نسل پرستی پر جو بات کی گئی ہے وہ باعث تشویش ہے، جن مسائل کی نشاندہی ہوئی ہے ان سے رائل فیملی میں اندرونی طور پر نمٹا جائے گا،ہیری ، میگھن اور آرچی ہمیشہ ہی خاندان کے دلوں میں رہیں گے۔‘’شاہی خاندان کو تحفظات تھے کہ شادی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کالی ہوگی‘ برطانوی شاہی خاندان کی بہومیگھن مارکل کے تہلکہ خیز انٹر ویو نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے۔خیال رہے کہ برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے معروف ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے کو انٹرویو میں شاہی خاندان پر بہت سےالزامات عائد کیے تھے۔ میگھن کے مطابق انہیں شاہی خاندان میں کھلے دل سے خوش آمدید نہیں کہا گیا، جب ان کا بچہ پیدا ہونے والا تھا توکہا گیا کہ اس کا رنگ کالا ہوگا، اس کے علاوہ شہزادی کیٹ کا رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا، ایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ شاہی خاندان کے رویے سے تنگ آکر خود کشی کا سوچنے لگی تھیں'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ