اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر غور کیا گیا ہے، ممکنہ طور پر اعجاز چوہدری پی ٹی آئی کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی پرمشاورت کی ۔ اس دوران تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا نام سامنے آیا، اجلاس میں شریک اہم حکومتی رہنما نے اعجاز چوہدری کو فون بھی کیا تاہم ذرائع کہتے ہیں کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی پراتحادیوں سےمشاورت کافیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کل اتحادی جماعتوں سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں وزیر اعظم کوموجودہ سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے رابطوں سے آگاہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن پر بھی مشاورت کی جس کے بعد فیصلہ کر لیا گیا کہ اس حلقے میں امیدوار کا انتخاب پارلیمانی بورڈ کرے گا'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ