صادق سنجرانی کی جیت کا مطلب ہوگا کہ سینیٹ میں پیسہ چلا کیونکہ‘ مریم نواز نے واضح کردیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ اگر حکومت کے پاس عددی اکثریت نہیں ہے تو پھر سینیٹ میں چیئرمین کا امیدوار کیوں کھڑا کیا، قوم انتظار کر رہی ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کرایا جائے، صادق سنجرانی کی جیت کا مطلب ہوگا کہ سینیٹ میں پیسہ چلا ہے۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومت کے پاس عددی اکثریت نہیں ہے تو حکومت بتائے چیئرمین سینیٹ کےلیے امیدوار کس بنیاد پر کھڑا کیا ہے؟ حکومت نے سینیٹ انتخاب میں خرید و فروخت کےبھاشن دیے، قوم چیئرمین سینیٹ انتخاب کےلیے شو آف ہینڈز کا انتظار کررہی ہے،  صادق سنجرانی کی جیت کا مطلب ہوگا  کہ انتخاب میں پیسہ چلا ہے۔پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے مریم نواز نے کہا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کے باوجود پنجاب میں مسلم لیگ ن جیت گئی، الیکشن کے بعد پنجاب میں حکومت بنانا ہمارا حق تھا۔ پنجاب میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں،پنجاب میں تبدیلی کے لیے پی ڈی ایم مل کر غور کر ے گی'۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ