پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے 2 اضافی پروازیں منظور، ٹکٹ کب تک حاصل کیے جاسکتے ہیں؟ اعلان کردیا گیا،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


 برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے دو اضافی پروازوں کی اجازت حاصل کرلی۔برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ اور پروازوں کی بکنگ پر رش کی صورتحال کے حوالے سے جاری بیان میں پی آئی اے کے ترجمان نے اعلان کیا کہ قومی ایئر لائن نے برطانیہ کیلئے مزید دو پروازوں کی اجازت لے لی ہے۔ پہلی اضافی پرواز 7 اپریل کو رات ڈھائی بجے اسلام آباد تا مانچسٹر روانہ ہوگی۔تمام ایسے مسافر جو ابھی تک ٹکٹوں کا حصول نہیں کرسکے فوری طور پر پی آئی اے دفاتر سے رجوع کریں.سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کی سہولت کی خاطر پی آئی اے بکنگ دفاتر آج رات 10 بجے تک کھل رہیں گے۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ