اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو این آر او کے بجائے انصاف دینا چاہیے۔پریس کانفرس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کی نے کہا تھاکہ اٹھارویں ترمیم کےنام پرقوم کو دھوکا دیاگیا اور اٹھارویں ترمیم سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کے شہری علاقوں کو پہنچا۔ان کا کہنا تھاکہ سندھ کے شہری علاقے 60 فیصد ہیں لیکن کم گنا گیا، سندھ کے شہری علاقے97 فیصد ریونیو دیتے ہیں، تجاوزات کےنام پرشہری آبادی کو بےگھرکیاگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ پیپلز پارٹی نے جو کیا وہ سب کےسامنے ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہاتھاکہ مریم نواز کو این آر او کے بجائے انصاف دینا چاہیے، جھوٹے مقدمات نہ بنائیں جائیں تو این آر او کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ