اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے ناجائز طریقے سے کورونا ویکسین لگوانے پر معافی مانگ لی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عفت عمر نے لکھا " مجھے افسوس ہے، میں شرمندہ ہوں، دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہوں، میں اس کا ازالہ کروں گی۔"خیال رہے کہ کچھ روز پہلے اداکارہ عفت عمر نے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے گھر پر میرٹ سے ہٹ کر کورونا ویکسین لگوائی تھی ۔ ویکسی نیشن کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عفت عمر اور طارق بشیر چیمہ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خیال رہے کہ انہوں نے ویکسین ایک ایسے وقت میں لگوائی تھی جب ملک میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی جا رہی کی تھی'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ