پاکستان) کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے 34 اراکین پارلیمنٹ نےبرطانوی وزیراعظم کو خط لکھا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
    

(لندن) کورونا کے حوالے سے  پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے 34 اراکین پارلیمنٹ نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو خط لکھ دیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کو ریڈ لسٹ کرنے سے برطانوی شہری متاثر ہونگے، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا واضح جواز پیش نہیں کیا گیا۔پاکستان میں انفکشن ریٹ برطانیہ سے بھی کم ہے، پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایسے ممالک سے کم ہے جو ریڈ لسٹ سے باہر ہیں۔ بتایا جائے کن وجوہات کی بنا پر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا؟ ریڈ لسٹ میں شامل کرنے اور نکالنے کا طریقہ کار کیا ہے؟واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا تھا،جس کے بعد سے برطانیہ کے اندر سے ہی اس غیر منصفانہ اقدام کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ہیں۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ