بیٹی کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کام پر واپس پہنچ گئیں، پہلی تصویر وائرل ہو گئ

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چویدری محمد اشرف ڈمیان

(ممبئی) بیٹی کی پیدائش کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکاشر ماکام پر واپس آگئی ہیں، انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی تھی جس میں کہ وہ اپنے کام پر بھی واپس آنے کے بعد تیاری کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔جمعرات کوسامنے آنیوالی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انھوں نے اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر پوسٹ کی جس میں وہ میک اپ چیئر پر بیٹھی ہیں اور ان کے ارد گرد ان کی ٹیم موجود ہے جبکہ وہ ایک سکرپٹ پڑھ رہی ہیں۔ انکے ہیرسٹائیلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ انھیں تیار کررہے ہیں اور وہ سکرپٹ پڑھنے میں مصروف نظر آرہی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے اس پر دو خواتین کے کام کرنے کے حوالے سے کیپشن تحریر کیا ہے۔ انکی پوسٹ کردہ تصویر پر انکے پرستاروں نے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ ایک نے تحریر کیا آپکو کام پر واپس آتا دیکھ کر خوشی ہوئی، ایک اور نے لکھا، انوش آپکے لیے محبتیں۔ کسی نے لکھا انوشکا کتنی کیوٹ لگ رہی ہو۔ کچھ نے انہیں واپسی پر گڈ کہا۔یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات کے ہاں جنوری میں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے، جسکا نام ومیکا تجویز کیا جارہا ہے۔ 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ