اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
آسٹریا میں نئے کورونا وائرس کا خوف عوام میں برقرار ہے ،مشرقی آسٹریا میں ایسٹر لاک ڈاون شروع ہو گیا ہے، چوتھے لاک ڈاو¿ن کے پہلے
روز سڑکیں سنسان اور بازاروں میں صرف زندگی ضروریات کی خریداری کرنے والے اکا دکا لوگ نظر آرہے ہیں۔پولیس نے سڑکوں پر گشت بڑھا دی ہے اور لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے نکلنے کومنع کردیاگیا ہے ۔کئی مقامات پر پولیس نے لوگوں کو بھاری جرمانے بھی کیے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یکم اپریل کو پچھلے 24 گھنٹوں میں تین ہزار 336 نئے کورونا انفیکشن اور 29 اموات کی اطلاع دی گئ ہے۔ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈوں میں 531 افراد زیر علاج ہیں'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ