اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(پاکستان)وزیر اعظم عمران خان کل (اتوار کو )فون کالز پر عوام سے مخاطب ہوں گے، اس سلسلے میں شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عوام سے براہ راست بات چیت کے لیے ان کے فون کالز لیں گے، اس کے لیے تین دورانیوں پر مشتمل شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔پہلا دورانیہ دن ساڑھے 11 بجے سے 11 بج کر 58 منٹ تک ہوگا، اس کے بعد 5 منٹ کا وقفہ کیا جائے گا۔دوسرا دورانیہ 12 بج کر 3 سے شروع ہوگا اور یہ 12 بج کر 29 منٹ تک جاری رہے گا، تین منٹ کے وقفے کے بعد تیسرا دورانیہ شروع ہوگا۔تیسرا دورانیہ 12 بج کر 32 منٹ سے 12 بج کر 55 منٹ تک ہوگا۔ اس طرح مجموعی طور پر وزیر اعظم عمران خان کُل 77 منٹ تک فون پر عوام سے مخاطب ہوں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے دوسری مرتبہ فون کالز کے ذریعے عوام سے مخاطب ہونے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ