ریسٹورنٹ کی مالکن نے خاتون سیاح کو جھانسہ دے کر اپنے چنگل میں پھنسا لیا اور پھر ایسا سلوک کہ آپ کو بھی سن کر دکھ ہوگا۔

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
 آسٹریلیا میں فلپائنی خاتون سیاح کو غلام بنا کر گھر میں قید رکھنے اور بلامعاوضہ کام کرانے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔آسٹریلوی شہر سڈنی کے رہائشی جوشوا مک الیئر اور اس کی اہلیہ شیلا نے 2013ءمیں اس فلپائنی خاتون سیاح کو جھانسہ دے کر اپنے چنگل میں پھنسایا۔انہوں نے خاتون کو ملازمت کا لالچ دیا مگر پھر گھر لیجا کر قید کر لیا۔ ملزم میاں بیوی سڈنی میں ایک لگژری ریسٹورنٹ بھی چلاتے تھے۔ وہ نہ صرف اس خاتون سے گھر کا کام بلامعاوضہ کراتے بلکہ ریسٹورنٹ میں بھی اس سے کام کراتے تھے۔رپورٹ کے مطابق ان میاں بیوی کے اس کے علاوہ بھی کئی کاروبار تھے جہاں وہ اس فلپائنی خاتون سے جبری مشقت کراتے رہے۔ملزمان نے خاتون کو فلپائن سے سیاحتی ویزے پر بلوایا تھا، جس کا مطلب تھا کہ وہ کسی اور جگہ پر کام نہیں کر سکتی تھی اور کھلے عام باہر گھوم بھی نہیں سکتی تھی کیونکہ ایسا کرنے پر اسے گرفتار کر لیا جاتا۔ تین سال تک ان کے ہاں غلامی کی زندگی گزارنے کے بعد بالآخر 2016ءمیں فلپائنی خاتون کو ان کے چنگل سے بھاگ نکلنے کا موقع مل گیااور وہ پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ پولیس نے جوشوا اور اس کی اہلیہ شیلا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ، جہاں سے اب انہیں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ تاہم انہیں جون میں سزا سنائی جائے گی، جو کہ ممکنہ طور پر 10سال قید  بھی ہو سکتی ہے۔ اب سزا سے بچنے کے لیے جوشوا اور شیلا نے فلپائنی خاتون کو 70ہزار ڈالر ہرجانے کی پیشکش کی ہے، جسے اس نے تاحال قبول نہیں کی'۔  
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ