ہمار ا گھر توڑنے آ رہے تھے ، ان کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ گھر سب کے ہوتے ہیں لیکن ۔مریم نواز نے دبے لفظوں میں ’ دھمکی ‘ دی ہے ،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف  کا کہناہے کہ ہمارا گھر توڑنے آرہے ہو ، ہم سے پوچھا ، ہمیں بلایا، کوئی نوٹس بھیجا ، ہم سے پوچھا کہ کیا صورتحال ہے کاغذات دکھائیں ، ان کو پتا ہے کہ ہمارے کاغذات پورے ہیں ، میں ان کو ایک بات بتا دینا چاہتی ہوں کہ گھر سب کے ہوتے ہیں لیکن وقت کسی کا نہیں ہوتا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ جب 30 سے 35 سال پہلے میرے دادا اور دادی نے یہ زمین خریدی ، اس کی خریداری کے دستاویزات میں کوئی خلاف ورزی نہیں ملی تو جس سے یہ زمین خریدی گئی ان کا نام وحید بیگم ہے ، ان کے کاغذات کھول کر بیٹھ گئے اور کہنے لگے کہ ان کے کاغذات میں کچھ غائب ہے ، اب وہ غائب تھی یاپھر انہوں نے خودغائب کیا ہے ، آپ خود جانتے ہیں کہ یہ حکومت کس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں ، راتوں رات جس طرح انہوں نے ریونیو افسروں کو بٹھاکر زمین کے سٹیٹس کو تبدیل کرایا اور حکومت پنجاب کے نام ٹرانفسر کروایا ، جس پر ہمیں اب اس کا سٹے مل گیاہے۔
مریم نوازکا کہناتھا کہ ہمارا گھر توڑنے آ رہے تھے ، ہم سے پوچھا ، ہمیں بلایا، کوئی نوٹس بھیجا گیا ؟ ہم سے پوچھا گیا کہ کیاصورتحال ہے کاغذات دکھائیں ، ان کو پتا ہے کہ ہمارے کاغذات پورے ہیں کوئی خلاف ورزی نہیں ہے ، اگر آپ کی آنکھوں پر اتنی ہی پٹی بندھی  ہے توایک بات بتا دیناچاہتی ہوں کہ گھر سب کے ہی ہوتے ہیں لیکن وقت کسی کا نہیں ہوتا '۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ