اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہناہے کہ عمران خان کو سیاست میں آنےکا مشورہ میں نے دیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے25ویں یومِ تاسیس پر نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ مارچ 1995ءمیں عمران خان کوسیاست میں آنے کیلئے خط لکھا تھا اور انہیں مشورہ دیا تھا کہ سیاست میں آئیں،میرا شروع دن سے یہی موقف تھا کہ عمران خان بکنے والا ہے اور نہ ہی بھاگنے والا، پی ٹی آئی کی کامیابی سیاسی کلچرکی تبدیلی، عوام میں جمہوری شعورپیداکرناہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے پہلے کسی سیاسی جماعت کاحصہ نہیں رہا، آٹھ سال کے دوران ایک باربھی سرکاری و غیرسرکاری دورہ پربیرون ملک نہیں گیا، میری تنخواہ مجھے بیرون ملک دورے کی اجازت نہیں دیتی۔گورنر کے پی شاہ فرمان نے کہاکہ یہ وہ منفردطرزحکمرانی ہے جس کی بنیادپی ٹی آئی نے رکھی ہے۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ