اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(ممبئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاتھا کہ انہیں بالی ووڈ سے کئی آفرز آئی ہیں تاہم وہ اپنے سابق تجربے کی بنیاد پر بھارت جانے سے خوفزدہ ہیں۔ ان کابھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندیوں پر شدید مایوسی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کاایک بھارتی ویب سیریز سائن کی ہے جس میں وہ کام کریں گی تاہم اس پر ابھی سے انہیں بھارتی انتہاءپسند تنظیم کی طرف سے دھمکیاں ملنی شروع ہو گئی ہیں۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق بھارتی انتہاءپسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا کے سنیما ونگ کے صدر امیاکھوپکر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہرہ خان سمیت کسی پاکستانی فنکار کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ سرمد کھوسٹ، یسریٰ رضوی و دیگر پاکستانی فنکار ’زی تھیٹر‘ کے ساتھ ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اس سیریز کا نام ’یار جولاہے‘ ہے۔ یہ سیریز نامور شاعر اور ادیب گلزار کی ایک نظم سے متاثر ہو کر بتائی جا رہی ہے جو 12اقساط پر مبنی ہو گی۔ اس میں معروف شاعروں اور نثر نگاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ ماہرہ خان اس ڈرامے میں احمد ندیم قاسمی کی کلاسک کہانی ’گڑیا‘ پڑھیں گی'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ