اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
انقرہ )ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیدیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق تقریب سے خطاب کے دوران رجب طیب اردوان نے تمام مسلمان ممالک اور عالمی برادری سے اسرائیل کے حوالے سے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔مسجد اقصیٰ میں ہونے والے ظالمانہ واقعات پر اگر کوئی خاموش ہے تو وہ اسرائیل کا ساتھی ہے۔ ترکی نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور تمام متعلقہ عالمی اداروں کو فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ مسجد اقصیٰ اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے 205 فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے تھے ۔بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دوبارہ جھڑپیں شروع ہوئیں تھی جس کے نتیجے میں مزید 50 افراد کوزخمی کردیا گیا،۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ