کیا حکومت اور ن لیگ کے درمیا ن کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ مریم نواز کا واضح اعلان ،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

(پاکستان )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہناکہ حکومت کے ساتھ ہماری کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے او ر نہ ہی ہم اس حکومت کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل کرنے کی سوچ رکھتے ہیں، شاہد خاقان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے،ہم پاگل نہیں جو اتنی جدو جہد کے بعدکسی سے ڈیل کرلیں۔عوام کو سسٹم پریقین نہیں ہے، موجودہ حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی ہے اس کے ثبوت بھی موجو د ہیں، حکومت کو عو ام سے سچ بولنا چاہئے۔تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے بہت بڑے مقاصد حاصل کئے ہیں،پی ڈی ایم عوام کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوچکی ہے کہ اس سے زیادہ نااہل حکومت نہیں آئی،پی ڈی ایم کچھ کرے یا نہ کرے جس طر ح ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے عوام حکومت کی نااہلی جان چکے ہیں۔ نواز شریف نے بہت محنت کرکے اس مسئلے پر قابو پایا تھا اور نواز شریف 18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کو زیرو پر لیکر آئے،پی ڈی ایم کے سوا ت جلسے میں شہباز شریف نے بطور صدر مسلم لیگ اور میری نمائندگی کی ۔ان کا کہناکہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے لئے جارہی ہوں، آزاد کشمیر میں منصفانہ انتخاب ہوئے تو ن لیگ جیتے گی،انتخابات میں دھاندلی کی کوشش ہوتی ہے،اس پر نظر رکھیں گے،آزاد کشمیر انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تو اس کے دور رس نتائج ہوں گے،عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے راستے میں نہ آئیں۔لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کسی کی ذاتی پالیسی نہیں ہونی چاہیے،خارجہ پالیسی کو سیاسی اسٹینڈنگ کے ساتھ لنک نہیں ہونا چاہیے، وزیر اعظم نے کہا تھا کہ لاشوں سے بلیک میل نہیں ہوں گا،بلوچوں کے تحفظات کودورہوناچاہئے،بلوچوں کو پاکستان کے ساتھ جوڑ کر رکھنا چاہیے ،بلوچ اتنے پاکستانی ہیں جتنے میں اور آپ ہیں ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے منہ بند کرنے کے لئے جو کیا جارہا ہے وہ شرم ناک ہے، ایف آئی اے کا ندیم ملک کو جاری کئے جانے والا نوٹس قابل مذمت ہے،ایف آئی اے تحقیقات کرے کہ کس طرح ایک جج کو پرانی ویڈیو دکھا کر بلیک میل کیا گیا اور وزیرا عظم نواز شریف کو سزا دلوائی گئی۔پوری پی ٹی آئی ایک دوسرے سے گتم گتھا ہے۔جب حساب کتاب کا وقت آئیگا تو حساب کتاب ضرور کیا جائے گا۔ 

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ