اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی افغانستان سے اپنا فوجی مشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 750 فوجی واپس بلالیےگئے ۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے افغانستان میں فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کا کہناکہ نیٹو کے ساتھ موجود 750 فوجیوں کو واپس بلالیا گیا ہے تاہم سفارتخانوں کی حفاظت کیلئے فوجیوں کی مخصوص تعداد افغانستان میں تعینات رہے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ 20 سالہ تعیناتی کے دوران افغانستان میں برطانیہ کے 457 فوجی ہلاک ہوئے۔ بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے افغان حکومت کو 100 جب کہ افغانستان فورسز کو 58 ملین پاؤنڈز کی امداد فراہم کی جائے گی۔خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے 31 اگست تک افغانستان میں امریکہ کا فوجی مشن ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ