اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعوی کیا ہے کہ فنڈنگ کےاعتراف کےبعدسیف اللہ نیازی کی چیف الیکشن کمشنرسےملاقات ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی گھبراہٹ عروج پرپہنچ گئی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سیف اللہ نیازی نے چیف الیکشن کمشنر سے فارن فنڈنگ سےمتعلق اسکروٹنی کمیٹی اجلاس کےوقت ملاقات کی ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کو فارن فنڈنگ کیس میں طلب کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔( دھرنا ہوگا'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ