اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ جب کوئی ہمارے درمیان موجود ہوتا ہے تو ہمیں اس کی قدر نہیں ہوتی لیکن لوگوں کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ہمیں اُن کی قدر ہوتی ہے،
کسی کے چلے جانے کے بعد ہمیں اُس کی قدر ہوتی ہے: حرا مانی
حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں اداکارہ نے لوگوں سے رحم اور عاجزی اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ جس کے دل میں رحم ہوتا ہے اس کے دل میں خدا ہوتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حرا مانی نے ایک فکر انگیز اور سوچ بچار پر مائل کرنے والی ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب کوئی چلا جاتا ہے تو پھر اُس کی قدرمحسوس ہوتی ہے؟
انہوں نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب وہ ہمارے درمیان ہوتا ہے تو اُس کی اچھائی اور خوشی سے ہمیں خوشی نہیں ہوتی؟ اور جب وہ اپنی خوشیاں بتا رہا ہوتا ہے تو ہم اُس کو اس کی ہنسی سے جانچ رہے ہوتے ہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ