چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کے چاہنے والوں کو ناقابل یقین جھٹکا لگ گیاہے ، تاریخ رقم ہو گئی،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


لزبن، یوئیفا چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کے چاہنے والوں کو زوردار جھٹکا لگ گیا، جرمن کلب بائرن میونخ نے ایک یا دو گول نہیں پورے 8 گول داغ کر بارسلونا کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لزبن میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بائرن میونخ فیورٹ بارسلونا کا سامنا کر رہی تھی جہاں مداحوں کی انتہائی فیورٹ بارسلونا کو بائرن میونخ نے ایسا زوردار جھٹکا دیا جو انہیں طویل عرصہ بھول نہیں سکے گا، 90 منٹ کے میچ میں بارسلونا کے خلاف بائرن میونخ نے 8 گول داغے، ایورن پیریزک، سرج گینبری، رابرٹ لوڈیسکی، تھامس مولر نے شروع میں ہی گول کرکے بارسلونا کو بیک فٹ پر ڈال دیا ہے۔
وقفے کے بعد سواریز نے گول سکور کرکے بارسلونا کو کچھ سہارا دیا لیکن اپنی ٹیم کو جیت کی راہ پر نہ لاسکے۔ بائرن کی جانب سے مولر اور فلپ کوٹینہو نے دو دو گول سکور کئے اور اپنی ٹیم کو 2-8 کی بڑی فتح دلا کر یوئیفا چیمپینز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا ہے۔
مزید : کھیل - 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ