تمام پاکستانیوں کا نام روشن کردیا 'پاکستانی خاتون نے سکاٹ لینڈ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے،

اوورسیز پاکستانیون کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


سکاٹ لینڈ سے دوسری نومنتخب مسلم پاکستانی نژاد انم قیصر جاوید کل ہاوس آف کامن کے ممبر کی حیثیت  کا  حلف اٹھائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر گوجرہ فیصل آباد کے بزنس مین میاں نوید قیصر کی 28 سالہ بیٹی انم قیصر جاوید نے سکاٹش نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر گلاسکو سے لیبر پارٹی کے امیدوار سے الیکشن جیت کر ہاوس آف کامن میں پہنچنے پر کامیاب ہو گئی ہیں جو یقیناً پاکستان اور مسلم خواتین کے لیے ایک  بہت بڑاےاعزاز کی بات ہے، انم قیصر کی کامیابی کے بعد ہاوس آف کامن میں سکاٹش نیشنل پارٹی کے ممبران کی کل تعداد 45 ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سکاٹش پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اس سیٹ سے رکن پارلیمنٹ نیل گرے کی جانب سے استعفیٰ دینے کے بعد ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں پاکستانی نژاد 28 سالہ انم قیصر جاوید منتخب ہوئیں تھیں ، انم قیصرجاوید جدید علوم کی ٹیچر ہیں جو 2014 میں آزادی ریفرنڈم تک لیبر پارٹی کی سر گرم کارکن تھیں۔ وہ سکاٹ لینڈ کی دوسری مسلم خاتو ن رکن پارلیمنٹ بنی ہیں۔انم قیصر جاوید نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ برطانیہ میں اقلیتی پس منظر رکھنے والے دوسرے لوگوں کے لئے ایک رول ماڈل بنے گی اور وہ آزادی کے لئے بھی اپنی جدوجہد جاری  رکھنے کا   میں عہد کرتی ہوں'۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ